جوتی پہننے کا بیان
راوی:
عَنْ کَعْبِ الْأَحْبَارِ أَنَّ رَجُلًا نَزَعَ نَعْلَيْهِ فَقَالَ لِمَ خَلَعْتَ نَعْلَيْکَ لَعَلَّکَ تَأَوَّلْتَ هَذِهِ الْآيَةَ فَاخْلَعْ نَعْلَيْکَ إِنَّکَ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًی قَالَ ثُمَّ قَالَ کَعْبٌ لِلرَّجُلِ أَتَدْرِي مَا کَانَتْ نَعْلَا مُوسَی
قَالَ مَالِک لَا أَدْرِي مَا أَجَابَهُ الرَّجُلُ فَقَالَ کَعْبٌ کَانَتَا مِنْ جِلْدِ حِمَارٍ مَيِّتٍ
کعب الاحبار سے روایت ہے کہ ایک شخص نے اپنی جوتی اتاری کعب الاحبار نے کہا تم نے کیوں جوتیاں اتاریں شاید تو نے اس آیت کو دیکھ کر اتاری ہوں گی اللہ جل جلالہ نے حضرت موسیٰ علی نبینا سے جب وہ طور پر جانے لگے فرمایا اتار جوتیاں اپنی مگر تو جانتا ہے موسیٰ علیہ السلام کی جوتیاں کا ہے کی تھیں ۔
کہا مالک نے مجھ معلوم نہیں اس شخص نے کیا جواب دیا کعب نے کہا حضرت موسیٰ کی جوتیاں مردہ گدھے کی کھال کی تھیں ۔
Yahya related to me from Malik from his paternal uncle Abu Suhayl ibn Malik from his father that Kab al-Ahbar said to a man who took off his sandals, "Why have you taken off your sandals? Perhaps you have interpreted this ayat, 'Remove your sandals. You are in the pure valley of Tuwa?' (Sura 20 ayat 12) Do you know what the sandals of Musa were?"