سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1567

قرض کی مذمت اور اس کی ادائیگی کی تاکید

راوی: محمد بن متوکل , عبدالرزاق , معمر , زہری , ابی سلمہ , جابر

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَکِّلِ الْعَسْقَلَانِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُصَلِّي عَلَی رَجُلٍ مَاتَ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَأُتِيَ بِمَيِّتٍ فَقَالَ أَعَلَيْهِ دَيْنٌ قَالُوا نَعَمْ دِينَارَانِ قَالَ صَلُّوا عَلَی صَاحِبِکُمْ فَقَالَ أَبُو قَتَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ هُمَا عَلَيَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ فَصَلَّی عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا فَتَحَ اللَّهُ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَنَا أَوْلَی بِکُلِّ مُؤْمِنٍ مِنْ نَفْسِهِ فَمَنْ تَرَکَ دَيْنًا فَعَلَيَّ قَضَاؤُهُ وَمَنْ تَرَکَ مَالًا فَلِوَرَثَتِهِ

محمد بن متوکل، عبدالرزاق، معمر، زہری، ابی سلمہ، حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کسی ایسے شخص کی نماز جنازہ نہ پڑھتے جو مقروض ہو کر مرتا (یعنی خود نہ پڑھتے بلکہ دوسروں کو اس کی نماز کا حکم فرماتے) پس آپ کے پاس ایک شخص کا جنازہ لایا گیا آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا اس کے ذمہ قرض ہے؟ لوگوں نے کہا ہاں اس کے ذمہ دو دینار قرض ہیں۔ آپ نے فرمایا اپنے ساتھی پر نماز تم پڑھ لو (میں تو نہ پڑھوں گا) پس ابوقتادہ انصاری نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اس کے دو دینار کی ادائیگی میرے ذمہ ہے (یعنی میں ادا کر دوں گا) تو آپ نے اس کی نماز جنازہ پڑھی۔ پھر جب اللہ نے اپنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر فتوحات کا دروازہ کھول دیا (اور فارغ البالی میسر آئی) تو آپ نے فرمایا۔ میں ان کے نفسوں نے ان کا ان سے زیادہ حقدار ہوں پس جو شخص قرض چھوڑ کر مرے تو اس کے قرض کی ادائیگی میرے ذمہ ہے۔ اور اگر وہ مال چھوڑ کر مرے تو وہ اس کے وارثوں کا ہے (مجھے اس سے کوئی سرو کار نہیں)۔

Narrated Jabir ibn Abdullah:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) would not say funeral prayer over a person who died while the debt was due from him. A dead Muslim was brought to him and he asked: Is there any debt due from him? They (the people) said: Yes, two dirhams. He said: Pray yourselves over your companion.
Then AbuQatadah al-Ansari said: I shall pay them, Apostle of Allah. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) then prayed over him.
When Allah granted conquests to the Apostle of Allah (peace_be_upon_him), he said: I am nearer to every believer than himself, so if anyone (dies and) leaves a debt, I shall be responsible for paying it; and if anyone leaves property, it goes to his heirs.

یہ حدیث شیئر کریں