خرگوش سے متعلق
راوی: محمد بن معمر بحرانی , حبان , ابن ہلال , ابوعوانة , عبدالملک بن عمیر , موسیٰ بن طلحہ , ابوہریرہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ وَهُوَ ابْنُ هِلَالٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ مُوسَی بْنِ طَلْحَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَرْنَبٍ قَدْ شَوَاهَا فَوَضَعَهَا بَيْنَ يَدَيْهِ فَأَمْسَکَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَأْکُلْ وَأَمَرَ الْقَوْمَ أَنْ يَأْکُلُوا وَأَمْسَکَ الْأَعْرَابِيُّ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَمْنَعُکَ أَنْ تَأْکُلَ قَالَ إِنِّي أَصُومُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مِنْ کُلِّ شَهْرٍ قَالَ إِنْ کُنْتَ صَائِمًا فَصُمْ الْغُرَّ
محمد بن معمر بحرانی، حبان، ابن ہلال، ابوعوانة، عبدالملک بن عمیر، موسیٰ بن طلحہ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک گاؤں کا باشندہ (خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں حاضر ہوا اور وہ) ایک خرگوش بھون کر لایا اور اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے وہ خرگوش پیش کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ روک لیا اور وہ خرگوش نہیں کھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (وہ خرگوش دوسرے حضرات کے سامنے رکھ دیا اور) دوسروں کو کھانے کا حکم فرمایا اس دیہاتی شخص نے بھی وہ خرگوش نہیں کھایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم کس وجہ سے نہیں کھا رہے ہو؟ اس نے عرض کیا میں تو ہر ماہ میں تین دن کے روزے رکھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر تو ہر ماہ میں تین دن کے روزے رکھتا ہے تو چاندنی راتوں میں روزہ رکھا کرو (یعنی 13ویں 14ویں اور 15ویں رات میں)۔
Anas said: “We disturbed a rabbit in Marr Az-Zahran so I caught it, and brought it to Abu Talhah who slaughtered it, and sent me with its thighs and haunches to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم , and he accepted it.” (Sahih)