گوہ سے متعلق حدیث
راوی: ابوداؤد , یعقوب بن ابراہیم , وہ اپنے والد سے , صالح , ابن شہاب , ابوامامة بن سہل ابن عباس , خالد بن ولید
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ دَخَلَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ وَهِيَ خَالَتُهُ فَقُدِّمَ إِلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَحْمُ ضَبٍّ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَأْکُلُ شَيْئًا حَتَّی يَعْلَمَ مَا هُوَ فَقَالَ بَعْضُ النِّسْوَةِ أَلَا تُخْبِرْنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا يَأْکُلُ فَأَخْبَرَتْهُ أَنَّهُ لَحْمُ ضَبٍّ فَتَرَکَهُ قَالَ خَالِدٌ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَرَامٌ هُوَ قَالَ لَا وَلَکِنَّهُ طَعَامٌ لَيْسَ فِي أَرْضِ قَوْمِي فَأَجِدُنِي أَعَافُهُ قَالَ خَالِدٌ فَاجْتَرَرْتُهُ إِلَيَّ فَأَکَلْتُهُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْظُرُ وَحَدَّثَهُ ابْنُ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ وَکَانَ فِي حِجْرِهَا
ابوداؤد، یعقوب بن ابراہیم، وہ اپنے والد سے، صالح، ابن شہاب، ابوامامہ بن سہل ابن عباس، خالد بن ولید سے روایت ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ان کی خالہ حضرت میمونہ بنت حارث کی خدمت میں حاضر ہوئے وہاں پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گوہ کا گوشت پیش کیا گیا ٰ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئی بھی چیز تناول نہیں فرماتے جس وقت تک کہ تحقیق نہ فرما لیتے کہ کیا ہے۔ بعض خواتین نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتلا دیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیا کھائیں گے۔ پھر انہوں نے کہہ دیا کہ یہ گوشت گوہ کا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ چھوڑ دیا اور تناول نہیں فرمایا حضرت خالد نے عرض کیا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! کیا یہ حرام ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا نہیں لیکن یہ گوشت میرے ملک میں نہیں ملتا تو مجھ کو اس میں کراہت معلوم ہوتی ہے۔ حضرت خالد نے عرض کیا یہ بات سن کر میں نے وہ گوشت اپنی جانب کھینچ لیا اور اس کو کھا لیا اور اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب کچھ ملاحظہ فرما رہے تھے۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas that he was asked about eating mastigures. He said: “Umm Hufaid gave some cooking fat, cottage cheese, and mastigures to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he ate some of the cooking fat and cottage cheese, but he did not eat the mastigures because he found them distasteful. If they were Haram they would not have been eaten at the table-spread of the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he would not have told others to eat them.” (Sahih)