گوہ سے متعلق حدیث
راوی: سلیمان بن منصور بلخی , ابواحوص , سلام بن سلیم , حصین , زید بن وہب , ثابت بن یزید انصاری
أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ حُصَيْنٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَنَزَلْنَا مَنْزِلًا فَأَصَابَ النَّاسُ ضِبَابًا فَأَخَذْتُ ضَبًّا فَشَوَيْتُهُ ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخَذَ عُودًا يَعُدُّ بِهِ أَصَابِعَهُ ثُمَّ قَالَ إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ وَإِنِّي لَا أَدْرِي أَيُّ الدَّوَابِّ هِيَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ النَّاسَ قَدْ أَکَلُوا مِنْهَا قَالَ فَمَا أَمَرَ بِأَکْلِهَا وَلَا نَهَی
سلیمان بن منصور بلخی، ابواحوص، سلام بن سلیم، حصین، زید بن وہب، ثابت بن یزید انصاری سے روایت ہے کہ ہم لوگ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے کہ ہم لوگ ایک منزل پر ٹھہر گئے اس جگہ لوگوں نے ایک گوہ پکڑ رکھی تھی میں نے ایک گوہ لے کر بھون لی اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں وہ لے کر حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لکڑی سے اس کی انگلیاں شمار کرنا شروع فرما دیں اور فرمایا کہ بنی اسرائیل کی قوم میں اللہ تعالیٰ نے کچھ لوگوں کی صورت مسخ فرما دی (یعنی ان کے چہرے بگاڑ کر بندر اور خنزیر بنا دیئے) اور وہ لوگ زمین کے جانور بن گئے لیکن میں واقف ہوں کہ وہ کون سے جانور ہیں؟ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! لوگ تو اس کو کھا گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نہ تو اس کو کھانے کا حکم فرمایا اور نہ ہی اس سے منع فرمایا
It was narrated from Al Bara’ bin ‘Azib, from Thabit bin WadI’ah, that a man brought a mastigure to the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم and he said: “A nation was transformed, and Allah knows best.” (Sahih)