سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شکار اور ذبیحوں سے متعلق ۔ حدیث 631

گوہ سے متعلق حدیث

راوی: عمرو بن علی , عبدالرحمن , شعبہ , حکم , زید بن وہب , براء بن عازب , ثابت

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ عَنْ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ عَنْ ثَابِتِ ابْنِ وَدِيعَةَ أَنَّ رَجُلًا أَتَی النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَبٍّ فَقَالَ إِنَّ أُمَّةً مُسِخَتْ وَاللَّهُ أَعْلَمُ

عمرو بن علی، عبدالرحمن، شعبہ، حکم، زید بن وہب، براء بن عازب، ثابت سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گوہ لے کر حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کو پلٹ کر دیکھنے لگے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایک امت ہے جو کہ مسخ ہوگئی تھی اور اللہ تعالیٰ اچھی طرح سے واقف ہے (وہ جانور گوہ ہوگا یا کوئی اور دوسرا جانور ہوگا )۔

It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “Every predator possessing fangs is forbidden to eat.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں