سنن ابن ماجہ ۔ جلد سوم ۔ لباس کا بیان ۔ حدیث 473

ریشم کی گوٹ لگانا جائز ہے ۔

راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , حفص غیاث عاصم , ابی عثمان , عمر

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يَنْهَی عَنْ الْحَرِيرِ وَالدِّيبَاجِ إِلَّا مَا کَانَ هَکَذَا ثُمَّ أَشَارَ بِإِصْبَعِهِ ثُمَّ الثَّانِيَةِ ثُمَّ الثَّالِثَةِ ثُمَّ الرَّابِعَةِ فَقَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَانَا عَنْهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، حفص غیاث عاصم ، ابی عثمان ، حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ریشمی کپڑے سے منع فرمایا کرتے تھے مگر جو اس قدر ہو اور ایک انگلی سے اشارہ کیا پھر دوسری پھر تیسری اور پھر چوتھی سے (کہ چار انگل تک ریشم کی گوٹ درست ہے ۔) اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں ریشم سے منع فرمایا کرتے تھے ۔

It was narrated from 'Umar that he used to forbid silk and brocade, except for what was like this: Then he gestured with his finger, then a second, and a third, and a fourth (i.e., the width of four fingers), and he said: "The Messenger of Allah P.B.U.H used to forbid it:' (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں