سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شکار اور ذبیحوں سے متعلق ۔ حدیث 649

بستی کے گدھوں کے گوشت کھانے سے متعلق حدیث

راوی: محمد بن عبداللہ بن یزید , سفیان , ایوب , محمد , انس

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ صَبَّحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْبَرَ فَخَرَجُوا إِلَيْنَا وَمَعَهُمْ الْمَسَاحِي فَلَمَّا رَأَوْنَا قَالُوا مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ وَرَجَعُوا إِلَی الْحِصْنِ يَسْعَوْنَ فَرَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَيْهِ ثُمَّ قَالَ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ خَرِبَتْ خَيْبَرُ إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَائَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ فَأَصَبْنَا فِيهَا حُمُرًا فَطَبَخْنَاهَا فَنَادَی مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَهُ يَنْهَاکُمْ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ فَإِنَّهَا رِجْسٌ

محمد بن عبداللہ بن یزید، سفیان، ایوب، محمد، انس سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غزوہ خیبر کے روز صبح ہی صبح پہنچے اور خیبر کے لوگ (یعنی یہودی لوگ) اپنی کھیتی کرنے کے لئے اسلحہ لے کر باہر نکلے۔ انہوں نے جس وقت ہم لوگوں کو دیکھا تو کہنے لگ گئے کہ محمد ہیں اور لشکر اور تمام دوڑتے ہوئے قلعے میں چلے گئے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دونوں ہاتھ اٹھائے اور فرمایا اللہ تعالیٰ بڑا ہے اللہ تعالیٰ بڑا ہے خیبر خراب اور برباد ہوگا اور ہم لوگ جس وقت کسی قوم کے نزدیک اتریں تو وہ صبح بہت بری ہوتی ہے ان لوگوں کے واسطے جو کہ ڈرائے گئے ہیں یعنی وہ مارے جاتے ہیں خراب ہوتے ہیں (یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معجزہ تھا پھر اسی طریقہ سے ہوا اور خیبر کا قلعہ آخر کار فتح ہوگیا اور خیبر کے کچھ یہود تو قتل اور ہلاک کر دیئے گئے اور کچھ یہود وہاں سے فرار ہو گئے) حضرت انس نے فرمایا کہ ہم لوگوں نے وہاں پر گدھے پکڑے اور ان کو پکایا کہ اس دوران رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منادی نے اعلان کیا کہ اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم لوگوں کو گدھوں کے گوشت سے منع کرتا ہے وہ ایک ناپاکی ہے۔

It was narrated from Abu Tha’Iahah Al-Khushani that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade eating an predator with fangs. and the flesh of domesticated donkeys. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں