سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1583

کھجور کو کھجور کے بدلہ میں بیچنا

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , عبداللہ بن یزید , زیدابو عیاش

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ زَيْدًا أَبَا عَيَّاشٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ سَأَلَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ عَنْ الْبَيْضَائِ بِالسُّلْتِ فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ أَيُّهُمَا أَفْضَلُ قَالَ الْبَيْضَائُ فَنَهَاهُ عَنْ ذَلِکَ وَقَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُسْأَلُ عَنْ شِرَائِ التَّمْرِ بِالرُّطَبِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَنْقُصُ الرُّطَبُ إِذَا يَبِسَ قَالُوا نَعَمْ فَنَهَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ قَالَ أَبُو دَاوُد رَوَاهُ إِسْمَعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ نَحْوَ مَالِکٍ

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، عبداللہ بن یزید، حضرت زیدابو عیاش سے روایت ہے کہ انہوں نے سعد بن ابی وقاص سے پوچھا کہ گیہوں کو سلت کے بدلہ میں برابر بیچنا کیسا ہے؟ (سلت ایک طرح کا غلہ ہے) انہوں نے پوچھا ان میں کون بہتر ہوتا ہے؟ زید نے کہا گیہوں۔ تو انہوں نے اس سے منع فرما دیا اور کہا میں نے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا تر کھجور کے بدلہ میں خشک کھجور خریدنے کے بارے میں تو آپ نے پوچھا کہ کیا تر کھجور جب خشک ہو جاتی ہے تو وہ کم ہو جاتی ہے؟ لوگوں نے عرض کیا! جی ہاں تو آپ نے اس سے منع فرما دیا۔ ابوداؤد نے فرمایا کہ اس حدیث کو مالک کی طرح اسماعیل بن امیہ نے بھی روایت کیا ہے۔

Narrated Sa'd ibn AbuWaqqas:
Zayd AbuAyyash asked Sa'd ibn AbuWaqqas about the sale of the soft and white kind of wheat for barley. Sa'd said: Which of them is better? He replied: Soft and white kind of wheat. So he forbade him from it and said: I heard the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) say, when he was asked about buying dry dates for fresh. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Are fresh dates diminished when they become dry? The (the people) replied: Yes. So the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) forbade that.

یہ حدیث شیئر کریں