سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ شکار اور ذبیحوں سے متعلق ۔ حدیث 655

مرغ کے گوشت کی کھانے کی اجازت سے متعلق حدیث

راوی: محمد بن منصور , سفیان , ایوب , ابوقلابة , زہدم

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ زَهْدَمٍ أَنَّ أَبَا مُوسَی أُتِيَ بِدَجَاجَةٍ فَتَنَحَّی رَجُلٌ مِنْ الْقَوْمِ فَقَالَ مَا شَأْنُکَ قَالَ إِنِّي رَأَيْتُهَا تَأْکُلُ شَيْئًا قَذِرْتُهُ فَحَلَفْتُ أَنْ لَا آکُلَهُ فَقَالَ أَبُو مُوسَی ادْنُ فَکُلْ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُهُ وَأَمَرَهُ أَنْ يُکَفِّرَ عَنْ يَمِينِهِ

محمد بن منصور، سفیان، ایوب، ابوقلابة، زہدم سے روایت ہے کہ حضرت ابوموسی کے پاس ایک (پکی ہوئی) مرغی آئی۔ اس کو دیکھ کر ایک آدمی ایک طرف ہوگیا۔ حضرت ابوموسی نے فرمایا کس وجہ سے؟ اس نے عرض کیا میں نے مرغی کو ناپاکی کھاتے ہوئے دیکھا ہے تو مجھ کو کراہت معلوم ہوئی میں نے قسم کھائی کہ میں اب مرغی نہیں کھاؤں گا۔ حضرت ابوموسیٰ نے فرمایا تم نزدیک آجاؤ اور اس کو کھالو میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مرغی کو کھاتے ہوئے دیکھا ہے اور حکم کیا اس کو کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔

It was narrated from Ibn ‘Abbas that on the Day of Khaibar, the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade eating any birds with talons and any predators with fangs. (Da’if)

یہ حدیث شیئر کریں