سنن ابوداؤد ۔ جلد دوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1593

درخت پر پھل پک جانے سے پہلے فروخت کرنا

راوی: حفص بن عمر , شعبہ , یزید بن عمر , ابوہریرہ

حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ عَنْ مَوْلًی لِقُرَيْشٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ الْغَنَائِمِ حَتَّی تُقَسَّمَ وَعَنْ بَيْعِ النَّخْلِ حَتَّی تُحْرَزَ مِنْ کُلِّ عَارِضٍ وَأَنْ يُصَلِّيَ الرَّجُلُ بِغَيْرِ حِزَامٍ

حفص بن عمر، شعبہ، یزید بن عمر، حضرت ابوہریرہ نے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا مال غنیمت کو بیچنے سے تقسیم سے پہلے اور کھجور کے بیچنے سے یہاں تک کہ وہ ہر آفت سے محفوظ ہو جائے اور منع فرمایا بغیر کمر باندھے ہوئے نماز پڑھنے سے۔ (یعنی جب ستر کھلنے کا خوف ہو )

Narrated AbuHurayrah:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) forbade to sell spoils of war till they are appointed, and to sell palm trees till they are safe from every blight, and a man praying without tying belt.

یہ حدیث شیئر کریں