دھوکہ والی بیع کا بیان
راوی: قتیبہ بن سعید , احمد بن عمرو بن سرح , سفیان زہری , عطاء بن یزید , لیثی , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ وَهَذَا لَفْظُهُ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ بَيْعَتَيْنِ وَعَنْ لِبْسَتَيْنِ أَمَّا الْبَيْعَتَانِ فَالْمُلَامَسَةُ وَالْمُنَابَذَةُ وَأَمَّا اللِّبْسَتَانِ فَاشْتِمَالُ الصَّمَّائِ وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ کَاشِفًا عَنْ فَرْجِهِ أَوْ لَيْسَ عَلَی فَرْجِهِ مِنْهُ شَيْئٌ
قتیبہ بن سعید، احمد بن عمرو بن سرح، سفیان زہری، عطاء بن یزید، لیثی، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا دو قسم کی خرید و فروخت سے اور دو قسم کا کپڑا پہننے سے۔ پس خرید و فروخت کی دو قسیمیں ملامسہ اور منابذہ ہیں۔ اور دو قسم کے کپڑے پہننے سے منع فرمایا۔ ایک قسم تو صماء کہلاتی ہے اور وہ یہ ہے کہ بدن پر ایک ہی کپڑا سر سے پاؤں تک اوڑھ لے اور وہ دوسری قسم یہ ہے کہ ایک کپڑا اوڑھ کر گوٹ مار کر بیٹھ جائے اس طرح پر کہ شرم گاہ کھلی ہے یا شرم گاہ پر کوئی کپڑا نہ ہو۔