وکیل کا ایسا تصرف کرنا جس سے موئکل کا فائدہ ہو
راوی: مسدد , سفیان , شبیب بن غرقدہ , عروہ ابن ابی جعد , عروہ
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ شَبِيبِ بْنِ غَرْقَدَةَ حَدَّثَنِي الْحَيُّ عَنْ عُرْوَةَ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الْجَعْدِ الْبَارِقِيَّ قَالَ أَعْطَاهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا يَشْتَرِي بِهِ أُضْحِيَّةً أَوْ شَاةً فَاشْتَرَی شَاتَيْنِ فَبَاعَ إِحْدَاهُمَا بِدِينَارٍ فَأَتَاهُ بِشَاةٍ وَدِينَارٍ فَدَعَا لَهُ بِالْبَرَکَةِ فِي بَيْعِهِ کَانَ لَوْ اشْتَرَی تُرَابًا لَرَبِحَ فِيهِ
مسدد، سفیان، شبیب بن غرقدہ، عروہ ابن ابی جعد، حضرت عروہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا تاکہ وہ آپ کیلئے قربانی یا بکری خریدیں تو انہوں نے ایک دینار میں دو بکریاں خریدیں پھر ایک بکری کو ایک دینار میں بیچ دیا اور باقی ماندہ ایک بکری اور ایک دینار لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا۔ آپ نے نے ان کے لئے دعا فرمائی کہ ان کی تجارت میں برکت ہوا کرے اور پھر ایسا ہی ہوا اگر عروہ مٹی بھی خریدتے تو اس میں نفع کماتے۔
Narrated Urwah ibn AbulJa'd al-Bariqi:
The Prophet (peace_be_upon_him) gave him a dinar to buy a sacrificial animal or a sheep. He bought two sheep, sold one of them for a dinar, and brought him a sheep and dinar. So he invoked a blessing on him in his business dealing, and he was such that if had he bought dust he would have made a profit from it.