وکیل کا ایسا تصرف کرنا جس سے موئکل کا فائدہ ہو
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , ابوحصین , حکیم بن حزام
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ الْعَبْدِيُّ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ حَدَّثَنِي أَبُو حُصَيْنٍ عَنْ شَيْخٍ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ مَعَهُ بِدِينَارٍ يَشْتَرِي لَهُ أُضْحِيَّةً فَاشْتَرَاهَا بِدِينَارٍ وَبَاعَهَا بِدِينَارَيْنِ فَرَجَعَ فَاشْتَرَی لَهُ أُضْحِيَّةً بِدِينَارٍ وَجَائَ بِدِينَارٍ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَصَدَّقَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَدَعَا لَهُ أَنْ يُبَارَکَ لَهُ فِي تِجَارَتِهِ
محمد بن کثیر، سفیان، ابوحصین، حضرت حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں ایک دینار دے کر بھیجا تاکہ وہ آپ کے لئے قربانی خریدیں تو انہوں نے ایک دینار میں قربانی خریدی پھر اس کو دو دینار میں فروخت کر دیا اور پھر جا کر ایک دینار میں دوسرا جانور خرید لائے اور ایک دینار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بچا لائے پس آپ نے اس دینار کو صدقہ کر دیا اور ان کے لئے دعا فرمائی کہ ان کی تجارت میں برکت ہو۔
Narrated Hakim ibn Hizam:
The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) sent with him a dinar to buy a sacrificial animal for him. He bought a sheep for a dinar, sold it for two and then returned and bought a sacrificial animal for a dinar for him and brought the (extra) dinar to the Prophet (peace_be_upon_him). The Prophet (peace_be_upon_him) gave it as alms (sadaqah) and invoked blessing on him in his trading.