مزارعت (بٹائی پر زمین دینے) کا بیان
راوی: محمد بن کثیر , سفیان , منصور , مجاہد , اسید بن ظہیر , رافع , بن خدیج ,
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِيرٍ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاهِدٍ أَنَّ أُسَيْدَ بْنَ ظُهَيْرٍ قَالَ جَائَنَا رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَاکُمْ عَنْ أَمْرٍ کَانَ لَکُمْ نَافِعًا وَطَاعَةُ اللَّهِ وَطَاعَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْفَعُ لَکُمْ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَاکُمْ عَنْ الْحَقْلِ وَقَالَ مَنْ اسْتَغْنَی عَنْ أَرْضِهِ فَلْيَمْنَحْهَا أَخَاهُ أَوْ لِيَدَعْ قَالَ أَبُو دَاوُد وَهَکَذَا رَوَاهُ شُعْبَةُ وَمُفَضَّلُ بْنُ مُهَلْهَلٍ عَنْ مَنْصُورٍ قَالَ شُعْبَةُ أُسَيْدٌ ابْنُ أَخِي رَافِعِ بْنِ خَديِجٍ
محمد بن کثیر، سفیان، منصور، مجاہد، اسید بن ظہیر، حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہمارے پاس آئے اور فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمہیں ایک ایسے کام سے منع فرمایا ہے جو تمہارے لئے نفع بخش تھا اور اللہ کی اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت تمہارے لئے زیادہ نفع بخش ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمہیں کھیتی یعنی مزارعت سے منع فرمایا ہے اور فرمایا ہے کہ تم میں سے جو شخص اپنی زمین سے مستغنی ہونا چاہے اس کو چاہیے کہ وہ اپنی زمین اپنے بھائی کو ہدیہ کر دے یا ایسے ہی چھوڑ دے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ شعبہ نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے جبکہ مفضل بن مہلہل نے بھی منصور سے یہ روایت کیا ہے شعبہ کہتے ہیں کہ سید رافع بن خدیج کے بھتیجے ہیں۔
Narrated Rafi' ibn Khadij:
Usayd ibn Zubayr said: Rafi' ibn Khadij came to us and said: The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) forbids you from a work which is beneficial to you; and obedience to Allah and His Prophet (peace_be_upon_him) is more beneficial to you. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) forbids you from renting land for a share of its produce and he said: If anyone is not in need of his land he should lend it to his brother or leave it.