حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے حلیہ کا بیان
راوی:
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ الْمَعْنَی وَاحِدٌ قَالا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ يَقُولُ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم وَمَا بَقِيَ عَلَی وَجْهِ الأَرْضِ أَحَدٌ رَآهُ غَيْرِي قُلْتُ صِفْهُ لِي قَالَ کَانَ أَبْيَضَ مَلِيحًا مُقَصَّدًا
سعید جریری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابوالطفیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا، کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے والوں میں اب روئے زمین پر میرے سوا کوئی نہیں رہا۔ میں نے ان سے کہا کہ مجھ سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا کچھ حلیہ بیان کیجئے۔ انہوں نے فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سفید رنگ تھے۔ ملاحت کے ساتھ یعنی سرخی مائل اور معتدل جسم والے تھے۔
Sa'eed Jariri (Radiallahu anhu) says: "I heard Abu Tufayl (Radiallahu anhu) say: "There is no one left on the face of this Earth, besides me who had seen Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam)." I asked him to describe to me the noble features of Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam). He said: "Rasulullah (Sallallahu alaihe wasallam) had a white complexion, which was slightly reddish, and had a medium sized body."