حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ الْمَديَنِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَةَ عَنْ جَدَّتِهِ رُمَيْثَةَ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم وَلَوْ أَشَائُ أَنْ أُقَبِّلَ الْخَاتَمَ الَّذِي بَيْنَ کَتِفَيْهِ مِنْ قُرْبِهِ لَفَعَلْتُ يَقُولُ لِسَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ يَوْمَ مَاتَ اهْتَزَّ لَهُ عَرْشُ الرَّحْمَنِ
رمیثہ کہتی ہیں کہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ مضمون سنا اور میں اس وقت حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے اتنی قریب تھی کہ اگر چاہتی تو مہر نبوت کو چوم لیتی۔ وہ مضمون یہ ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سعد بن معاذ کے حق میں یہ ارشاد فرما رہے تھے کہ ان کی موت کی وجہ سے حق تعالیٰ جل شانہ کا عرش بھی ان کی روح کی خوشی میں جھوم گیا۔
Rumaythah (Radhiallahu Anha) said: "I heard this subject from Rasullullah (Sallallahu alaihi wasallam) and at that time I was so near him, that if I wanted to, I could have kissed the Seal of Prophethood. That subject is: `Rasullullah (Sallallahu alaihi wasallam) was talking about Sa's bin Mu'aadh (Radhiallahu anhu), that because of Sa'd's death, the `Arsh (Throne) of Allah also started to sway in happiness'".