قربانی میں مسنہ اور جذعہ سے متعلق
راوی: یحیی بن درست , ابواسماعیل , قناد , یحیی , بعجة بن عبداللہ , عقبہ بن عامر
أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ دُرُسْتَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَعِيلَ وَهُوَ الْقَنَّادُ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنِي بَعْجَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَّمَ بَيْنَ أَصْحَابِهِ ضَحَايَا فَصَارَتْ لِي جَذَعَةٌ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَارَتْ لِي جَذَعَةٌ فَقَالَ ضَحِّ بِهَا
یحیی بن درست، ابواسماعیل، قناد، یحیی، بعجة بن عبد اللہ، عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کرام کو قربانیاں تقسیم فرمائیں میرے حصہ میں ایک جذعہ (ایک سال سے کم عمر بھیڑ) آیا۔ میں نے کہا یا رسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم میرے حصہ میں تو ایک جذعہ آیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس کی قربانی کرو۔
It was narrated that ‘Uqbah bin ‘Amir said: “We sacrificed a Jadh’ah sheep with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم .“ (Sahih)