باندیوں کی اجرت لینے کا بیان
راوی: عبیداللہ بن معاذ , ابی شعبہ , محمد بن حجادہ ابوحازم ,
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَازِمٍ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ کَسْبِ الْإِمَائِ
عبیداللہ بن معاذ، ابی شعبہ، محمد بن حجادہ ابوحازم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لونڈیوں سے کمائی لینے سے منع فرمایا ہے۔