ذخیرہ اندوزی کی ممانعت کا بیان
راوی: وہب بن بقیہ , خالد , عمر بن یحیی , محمد بن عمرو بن عطاء , سعید بن مسیب , معمر بن ابی معمر
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ مَعْمَرِ بْنِ أَبِي مَعْمَرٍ أَحَدِ بَنِي عَدِيِّ بْنِ کَعْبٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَحْتَکِرُ إِلَّا خَاطِئٌ فَقُلْتُ لِسَعِيدٍ فَإِنَّکَ تَحْتَکِرُ قَالَ وَمَعْمَرٌ کَانَ يَحْتَکِرُ قَالَ أَبُو دَاوُد وَسَأَلْتُ أَحْمَدَ مَا الْحُکْرَةُ قَالَ مَا فِيهِ عَيْشُ النَّاسِ قَالَ أَبُو دَاوُد قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ الْمُحْتَکِرُ مَنْ يَعْتَرِضُ السُّوقَ
وہب بن بقیہ، خالد، عمر بن یحیی، محمد بن عمرو بن عطاء، سعید بن مسیب، معمر بن ابی معمر سے جو عدی بن کعب کی اولاد میں سے ہیں روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ذخیرہ اندوزی نہیں کرتا مگر گناہ گار بندہ، محمد بن عمرو (جو راوی ہیں) فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے کہا کہ آپ تو ذخیرہ اندوزی کیا کرتے تھے، امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ میں نے امام احمد سے احتکار کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس چیز کا ذخیرہ کیا جائے جس پر لوگوں کی زندگی کا انحصار ہو۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ اما اوزاعی نے فرمایا کہ محتکر وہ ہے جو بازار میں رکاوٹ پیدا کرے۔