سکہ توڑنے کے بیان میں
راوی: عثمان بن ابی شیبہ , عفان , حماد بن سلمہ , ثابت انس , قتادہ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ وَقَتَادَةُ وَحُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ النَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ غَلَا السِّعْرُ فَسَعِّرْ لَنَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّازِقُ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَی اللَّهَ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْکُمْ يُطَالِبُنِي بِمَظْلَمَةٍ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ
عثمان بن ابی شیبہ، عفان، حماد بن سلمہ، ثابت انس، قتادہ سے روایت ہے کہ لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نرخ بہت بڑھ گئے ہیں آپ ہمارے واسطے قیمت مقرر فرما دیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ بیشک اللہ تعالیٰ ہی نرخ مقرر کرنے والے ہیں اور وہی رزق دینے والے ہیں اور بیشک میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے اس حالت میں ملوں کہ تم میں سے کوئی مجھ سے کسی خون یا مال کا مطالبہ نہ کرے۔
Narrated Anas ibn Malik:
The people said: Apostle of Allah , prices have shot up, so fix prices for us. Thereupon the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) said: Allah is the one Who fixes prices, Who withholds, gives lavishly and provides, and I hope that when I meet Allah, none of you will have any claim on me for an injustice regarding blood or property.