صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ قسموں اور نذروں کا بیان ۔ حدیث 1598

اللہ کی عزت اور اس کی صفات اور کلمات کی قسم کھانے کا بیان۔
اور ابن عباس نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے، اعوذبعزتک،، تیری عزت کے ذریعے پناہ مانگتا ہوں اور ابوہریرہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے کہ ایک شخص جنت اور دوزخ کے درمیان باقی رہ جائے گا تو وہ عرض کرے گا کہ اے میرے پروردگار میرا چہرہ دوزخ کی طرف پھیر دے، قسم ہے تیری عزت کی اس کے علاوہ میں تجھ سے کچھ نہیں مانگوں گا، اور ابوسعید نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی فرمائے گا تیرے لئے یہ ہے اور اس جیسی دس ہیں اور ایوب نے کہا کہ قسم ہے تیری عزت کی مجھے تیری برکت سے بے نیازی نہیں ہے۔

راوی: آدم , شیبان , قتادہ , انس بن مالک

حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَزَالُ جَهَنَّمُ تَقُولُ هَلْ مِنْ مَزِيدٍ حَتَّی يَضَعَ رَبُّ الْعِزَّةِ فِيهَا قَدَمَهُ فَتَقُولُ قَطْ قَطْ وَعِزَّتِکَ وَيُزْوَی بَعْضُهَا إِلَی بَعْضٍ رَوَاهُ شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ

آدم، شیبان، قتادہ، انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دوزخ ہمیشہ (هَلْ مِنْ مَزِيدٍ) (اور کچھ اور کچھ) کہتی رہے گی، یہاں تک کہ رب العزت اس میں اپنا قدم رکھ دے گا تو دوزخ کہے گی بس بس، قسم تیری عزت کی اور اس کے بعض حصے بعض سے مل جائیں گے، شعبہ نے قتادہ سے یہ حدیث روایت کی ہے۔

Narrated Anas bin Malik:
The Prophet said, "The Hell Fire will keep on saying: 'Are there anymore (people to come)?' Till the Lord of Power and Honor will put His Foot over it and then it will say, 'Qat! Qat! (sufficient! sufficient!) by Your Power and Honor. And its various sides will come close to each other (i.e., it will contract). "

یہ حدیث شیئر کریں