تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنا اور اس کو کھانا
راوی: عیسی بن حماد زغبة , لیث , یحیی بن سعید , قاسم بن محمد , ابن خباب , عبداللہ بن خباب
أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ قَالَ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ ابْنِ خَبَّابٍ هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَبَّابٍ أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَقَدَّمَ إِلَيْهِ أَهْلُهُ لَحْمًا مِنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَقَالَ مَا أَنَا بِآکِلِهِ حَتَّی أَسْأَلَ فَانْطَلَقَ إِلَی أَخِيهِ لِأُمِّهِ قَتَادَةَ بْنِ النُّعْمَانِ وَکَانَ بَدْرِيًّا فَسَأَلَهُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّهُ قَدْ حَدَثَ بَعْدَکَ أَمْرٌ نَقْضًا لِمَا کَانُوا نُهُوا عَنْهُ مِنْ أَکْلِ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ
عیسی بن حماد زغبة، لیث، یحیی بن سعید، قاسم بن محمد، ابن خباب، عبداللہ بن خباب سے روایت ہے کہ حضرت ابوسعید ایک مرتبہ سفر سے واپس تشریف لائے تو ان کے گھر کے لوگوں نے ان کے سامنے قربانی کا گوشت رکھ دیا (وہ گوشت خشک کر کے رکھا گیا تھا) انہوں نے کہا کہ میں اس گوشت کو نہیں کھاؤں گا۔ پھر وہ اپنے ماں شریک بھائی کے پاس پہنچے کہ جن کا نام حضرت قتادہ بن نعمان تھا اور وہ غزوہ بدر میں موجود تھے ان سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا تمہارے بعد نیا حکم صادر ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ حکم کہ تین روز سے زیادہ قربانی کا گوشت نہ کھانے کا منسوخ ہوگیا۔
It was narrated from Ibn Burajdah that his father said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘I used to forbid you from doing three things: To visit graves, but now visit them, for you may benefit from that. And I used to forbid you (from eating) the meat of sacrificial animals after three days, but now eat it, and keep whatever you want. A and I forbade you to drink from (certain kinds of) vessels, but now drink from whatever kind of vessel you want but do not drink any kind of intoxicant.” (Sahih) Muhammad (one of the narrators) did not mention: “Keep (whatever you want).”