سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 737

تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنا اور اس کو کھانا

راوی: عبیداللہ بن سعید , یحیی , سعد بن اسحق , زینب , ابوسعید خدری

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فَقَدِمَ قَتَادَةُ بْنُ النُّعْمَانِ وَکَانَ أَخَا أَبِي سَعِيدٍ لِأُمِّهِ وَکَانَ بَدْرِيًّا فَقَدَّمُوا إِلَيْهِ فَقَالَ أَلَيْسَ قَدْ نَهَی عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَبُو سَعِيدٍ إِنَّهُ قَدْ حَدَثَ فِيهِ أَمْرٌ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَانَا أَنْ نَأْکُلَهُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ثُمَّ رَخَّصَ لَنَا أَنْ نَأْکُلَهُ وَنَدَّخِرَهُ

عبیداللہ بن سعید، یحیی، سعد بن اسحاق ، زینب، ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کا گوشت تین روز سے زیادہ رکھنے کی ممانعت فرمائی تھی۔ حضرت قتادہ بن نعمان جو کہ ماں شریک بھائی تھے سفر سے آئے اور وہ غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں میں سے تھے ان کے سامنے لوگوں نے قربانی کا گوشت رکھا تو انہوں نے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع نہیں فرمایا ہے۔ حضرت ابوسعید نے فرمایا اس باب میں ایک تازہ حکم ہوا ہے کہ پہلے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو منع فرمایا تھا قربانی کا گوشت تین روز کے بعد کھانے سے پھر اجازت عطاء فرمائی کھانے کی اور رکھ چھوڑنے کی۔

It was narrated from Ibn Buraidah that his father said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘I used to forbid you (from eating) the meat of sacrificial animals after three days, and to (make) NabIdh except in a waterskin, and to visit graves. But now eat whatever you want of the meat, or take some with you (when traveling) or store it; and whoever wants to visit graves, it will remind him of the Hereafter; and drink, but beware of any kind of intoxicant.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں