تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنا اور اس کو کھانا
راوی: عباس بن عبدالعظیم عنبری , الاحوص بن جوّاب , عمار بن رزیق , ابواسحق , زبیر بن عدی , ابن بریدة
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ عَنْ الْأَحْوَصِ بْنِ جَوَّابٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الزُّبَيْرِ بْنِ عَدِيٍّ عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي کُنْتُ نَهَيْتُکُمْ عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ وَعَنْ النَّبِيذِ إِلَّا فِي سِقَائٍ وَعَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ فَکُلُوا مِنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ مَا بَدَا لَکُمْ وَتَزَوَّدُوا وَادَّخِرُوا وَمَنْ أَرَادَ زِيَارَةَ الْقُبُورِ فَإِنَّهَا تُذَکِّرُ الْآخِرَةَ وَاشْرَبُوا وَاتَّقُوا کُلَّ مُسْکِرٍ
عباس بن عبدالعظیم عنبری، الاحوص بن جوّاب، عمار بن رزیق، ابواسحاق ، زبیر بن عدی، ابن بریدة اپنے والد سے روایت نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں نے تم لوگوں کو تین روز کے بعد قربانی کا گوشت کھانے سے منع کیا تھا اور برتنوں میں علاوہ مشکیزہ کے دوسرے برتنوں میں نبیذ بنانے سے اور زیارت قبور سے لیکن اب تم قربانیوں کا گوشت کھاؤ جب تک دل چاہے اور تم لوگ سفر کے واسطے توشہ جمع کرو اور رکھ چھوڑو اور جس شخص کا دل چاہے قبور کی زیارت کا تو وہ قبروں کی زیارت کرے کیونکہ اس سے آخرت کی یاد آتی ہے اور تم لوگ ہر ایک قسم کے برتن میں پیو لیکن تم لوگ ہر ایک نشہ آور چیز سے بچو۔
It was narrated from ‘Abdur Rahman bin ‘Abis that his father said: “I came in to ‘Aishah and said: ‘Did the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbid (eating) the meat of the sacrificial animals after three days?’ She said: ‘Yes. Hardship had befallen the people, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم wanted the rich to feed the poor.’ Then she said: ‘I remember the family of Muhammad eating the trotters after fifteen days.’ I said: ‘Why is that?’ She laughed and said: ‘The family of Muhammad never ate their fill of bread and something to go with it, for three days in row, until lie met Allah, the Mighty and Sublime.” (Sahih)