آپس میں ایک دوسرے سے حسد اور بغض اور رو گردانی کرنے کی حرمت کے بیان میں
راوی: محمد بن مثنی , ابوداؤد شعبہ , قتادہ , انس
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَقَاطَعُوا وَکُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا
محمد بن مثنی، ابوداؤد شعبہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آپس میں ایک دوسرے سے حسد نہ کرو اور آپس میں ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو اور ایک دوسرے سے قطع تعلق نہ کرو اور اللہ کے بندے بھائی بھائی بن جاؤ۔
Anas reported Allah's Apostle (may peace be upon him) as saying: Nurse no grudge, nurse no aversion and do not sever ties of kinship and live like fellow-brothers as servants of Allah. ."