ملاوٹ کی ممانعت کا بیان
راوی: ابو ولید , شعبہ , قتادہ , ابوخلیل , عبداللہ بن حارث , حکیم بن حزام
حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَفْتَرِقَا فَإِنْ صَدَقَا وَبَيَّنَا بُورِکَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ کَتَمَا وَکَذَبَا مُحِقَتْ الْبَرَکَةُ مِنْ بَيْعِهِمَا قَالَ أَبُو دَاوُد وَکَذَلِکَ رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ وَحَمَّادٌ وَأَمَّا هَمَّامٌ فَقَالَ حَتَّی يَتَفَرَّقَا أَوْ يَخْتَارَا ثَلَاثَ مِرَارٍ
ابو ولید، شعبہ، قتادہ، ابوخلیل، عبداللہ بن حارث، حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بائع (بچنے والا) اور خریدار دونوں با اختیار ہیں جب تک کہ جدا نہ ہو جائیں پھر اگر دونوں سچ بولیں اور بیان کر دیں، تو ان کی بیع میں برکت ڈال دی جاتی ہے لیکن اگر وہ دونوں چھپائیں ایک دوسرے سے اور جھوٹ سے کام لیں تو ان کی بیع سے برکت اٹھا لی جاتی ہے ختم ہو جاتی ہے۔ امام ابوداؤد فرماتے ہیں کہ سعید بن ابی عروبہ اور حماد نے بھی یہی روایت کیا ہے لیکن ہمام نے اپنی روایت میں فرمایا یہاں تک کہ دونوں جدا ہو جائیں یا تین مرتبہ اختیار رکھ لیں۔