سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 77

کھیت یا باغ پر آنے والی کسی آفت کا بیان

راوی: سلیمان بن داؤد , احمد بن سعید , ابن وہب , ابن جریج , محمد بن معمر , ابوعاصم , ابن جریج

حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ الْمَهْرِيُّ وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ قَالَا أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ الْمَعْنَی أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَکِّيَّ أَخْبَرَهُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنْ بِعْتَ مِنْ أَخِيکَ تَمْرًا فَأَصَابَتْهَا جَائِحَةٌ فَلَا يَحِلُّ لَکَ أَنْ تَأْخُذَ مِنْهُ شَيْئًا بِمَ تَأْخُذُ مَالَ أَخِيکَ بِغَيْرِ حَقٍّ

سلیمان بن داؤد، احمد بن سعید، ابن وہب، ابن جریج، محمد بن معمر، ابوعاصم، ابن جریج سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر تم اپنے کسی مسلمان بھائی کے ہاتھ کھجور فروخت کرو اور پھر اس کھجور پر کوئی آفت ناگہانی نازل ہو جائے تو تمہارے واسطے خریدار سے کچھ بھی لینا جائز نہیں ہے تم کس چیز کے عوض اپنے بھائی کا مال ناحق لوگے۔

یہ حدیث شیئر کریں