کتوں کی قیمت لینے کا بیان
راوی: قتیبہ بن سعید , سفیان , زہری , ابوبکر بن عبدالرحمن , ابومسعود ,
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَمَهْرِ الْبَغِيِّ وَحُلْوَانِ الْکَاهِنِ
قتیبہ بن سعید، سفیان، زہری، ابوبکر بن عبدالرحمن، ابومسعود سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کتے کی قیمت، فاحشہ عورت کی کمائی، اور کاہن کی اجرت کو نا جائز قرار دیا ہے۔