شراب اور مردار کی قیمت
راوی: احمد بن صالح , عبداللہ بن وہب , معاویہ بن صالح , عبدالوہاب بن بخت , ابوزناد , اعرج
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ بُخْتٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ الْخَمْرَ وَثَمَنَهَا وَحَرَّمَ الْمَيْتَةَ وَثَمَنَهَا وَحَرَّمَ الْخِنْزِيرَ وَثَمَنَهُ
احمد بن صالح، عبداللہ بن وہب، معاویہ بن صالح، عبدالوہاب بن بخت، ابوزناد، اعرج سے روایت ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ نے شراب کو حرام قرار دیا ہے اور اس کی قیمت کو بھی، مردار کو بھی حرام قرار دیا ہے، اس کی قیمت کو بھی اور خنزیر کو بھی اور اس کی قیمت کو بھی۔