سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 95

شراب اور مردار کی قیمت

راوی: مسدد بشر بن مفضل , خالد بن عبداللہ خالد ,

حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ أَنَّ بِشْرَ بْنَ الْمُفَضَّلِ وَخَالِدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَاهُمْ الْمَعْنَی عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ بَرَکَةَ قَالَ مُسَدَّدٌ فِي حَدِيثِ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ بَرَکَةَ أَبِي الْوَلِيدِ ثُمَّ اتَّفَقَا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسًا عِنْدَ الرُّکْنِ قَالَ فَرَفَعَ بَصَرَهُ إِلَی السَّمَائِ فَضَحِکَ فَقَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْيَهُودَ ثَلَاثًا إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ الشُّحُومَ فَبَاعُوهَا وَأَکَلُوا أَثْمَانَهَا وَإِنَّ اللَّهَ إِذَا حَرَّمَ عَلَی قَوْمٍ أَکْلَ شَيْئٍ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ ثَمَنَهُ وَلَمْ يَقُلْ فِي حَدِيثِ خَالِدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الطَّحَّانِ رَأَيْتُ وَقَالَ قَاتَلَ اللَّهُ الْيَهُودَ

مسدد بشر بن مفضل، خالد بن عبداللہ، خالد حذاء سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رکن (یمانی یا شامی وغیرہ) کے قریب بیٹھے ہوئے دیکھا۔ راوی فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی نگاہ آسمان کی طرف اٹھائی اور ہنس پڑے۔ اور تین مرتبہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ یہود پر لعنت کرے بیشک اللہ نے ان پر چربیوں کو (حرام جانوروں) حرام کیا تو وہ انہیں بیچنے لگے اور ان کی قیمت کھانے لگے اور بیشک اللہ جب کسی قوم پر کسی چیز کا کھانا حرام کر دیتے ہیں تو اس کی قیمت سے فائدہ اٹھانا بھی حرام فرما دیتے ہیں۔

یہ حدیث شیئر کریں