سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 96

شراب اور مردار کی قیمت

راوی: عثمان بن ابی شیبہ , ابن ادریس , وکیع , طعمہ بن عمر عمرو بن بیان , عروہ بن مغیرہ بن شعبہ

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ وَوَکِيعٌ عَنْ طُعْمَةَ بْنِ عَمْرٍو الْجَعْفَرِيِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ بَيَانٍ التَّغْلِبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَاعَ الْخَمْرَ فَلْيُشَقِّصْ الْخَنَازِيرَ

عثمان بن ابی شیبہ، ابن ادریس، وکیع، طعمہ بن عمر عمرو بن بیان، عروہ بن مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے شراب فروخت کی اسے چاہیے کہ سور کو بھی ذبح کرے اور اس کے ٹکڑے کرے(مطلب یہ ہے کہ جب شراب کی خرید و فروخت شروع کردی تو گویا سے حلال سمجھا لہذا اب اسے چاہئے کہ خننزیر کو بھی حلال سمجھے کیونکہ باعتبار حرمت دونوں میں کوئی فرق نہیں اور یہ جملہ حرمت خمر کی تاکید بیان کر رہا ہے)۔۔

Narrated Al-Mughirah ibn Shu'bah:
The Prophet (peace_be_upon_him) said: He who sold wine should shear the flesh of swine.

یہ حدیث شیئر کریں