اس بیان میں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی کو دائیں ہاتھ میں پہنا کر تے تھے
راوی:
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَی وَهُوَ ابْنُ الطَّبَّاعِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ صلی الله عليه وسلم کَانَ يَتَخَتَّمُ فِي يَمِينِهِ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی جاتی ہے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔ اور حضرت انس ہی سے یہ بھی بعض لوگوں نے نقل کیا ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم بائیں ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے۔
It is related from Hazrat Anas radiyallahu anhu that the Prophet of Allah sallallahu alaihe wasallam wore a ring on the right hand, and some people have also related from Hazrat Anas radiyallahu anhu that the Prophet of Allah sallallahu alaihe wasallam wore a ring on the left hand.