سنن ابوداؤد ۔ جلد سوم ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 100

استیفاء طعام سے قبل اس کی فروخت جائز نہیں

راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , نافع , ابن عمر

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ کُنَّا فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبْتَاعُ الطَّعَامَ فَيَبْعَثُ عَلَيْنَا مَنْ يَأْمُرُنَا بِانْتِقَالِهِ مِنْ الْمَکَانِ الَّذِي ابْتَعْنَاهُ فِيهِ إِلَی مَکَانٍ سِوَاهُ قَبْلَ أَنْ نَبِيعَهُ يَعْنِي جُزَافًا

عبداللہ بن مسلمہ، مالک، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اناج وغیرہ خریدتے تھے تو حضو صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک آدمی کو ہمارے پاس بھیجتے تھے جو ہمیں حکم دیتا تھا کہ ہم اس اناج وغیرہ کو اس جگہ سے جہاں خرید و فروخت ہوتی تھی منتقل کرلیں قبل اس کے ہم اسے فروخت کریں تول کر یا وزن کر کے۔

یہ حدیث شیئر کریں