استیفاء طعام سے قبل اس کی فروخت جائز نہیں
راوی: احمد بن حنبل , یحیی , عبیداللہ , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ کَانُوا يَتَبَايَعُونَ الطَّعَامَ جُزَافًا بِأَعْلَی السُّوقِ فَنَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعُوهُ حَتَّی يَنْقُلُوهُ
احمد بن حنبل، یحیی، عبیداللہ، نافع، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ لوگ اناج غلہ وغیرہ کی خرید و فروخت کیا کرتے تھے ڈھیر کے ڈھیر کی شکل میں جو بازار کی بلندی پر ہوتے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی فروخت سے منع فرما دیا یہاں تک کہ وہ اسے وہاں سے منتقل کر لیں۔