استیفاء طعام سے قبل اس کی فروخت جائز نہیں
راوی: ابو بکر , عثمان بن ابی شیبہ , وکیع , سفیان , ابن طاؤس , ابن عباس
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ ابْتَاعَ طَعَامًا فَلَا يَبِعْهُ حَتَّی يَکْتَالَهُ زَادَ أَبُو بَکْرٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ لِمَ قَالَ أَلَا تَرَی أَنَّهُمْ يَتَبَايَعُونَ بِالذَّهَبِ وَالطَّعَامُ مُرَجًّی
ابوبکر، عثمان بن ابی شیبہ، وکیع، سفیان، ابن طاؤس، ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے اناج خریدا ہو تو اسے تول لینے تک فروخت نہ کر لے۔ ابوبکر نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ طاؤس نے فرمایا کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ممانعت کیوں فرمائی؟ ابن عباس نے فرمایا کہ کیا تجھے معلوم نہیں کہ لوگ اناج وغلہ فروخت کر ڈالتے تھے، سونے کے عوض میں حالانکہ ابھی وہ اناج امید پر ہوتا تھا۔