حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار کا بیان
راوی:
حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ الْبَصْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ حُجَيْرٍ عَنْ هُودٍ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ جَدِّهِ قَالَ دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم مَکَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَی سَيْفِهِ ذَهَبٌ وَفِضَّةٌ قَالَ طَالِبٌ فَسَأَلْتُهُ عَنِ الْفِضَّةِ فَقَالَ کَانَتْ قَبِيعَةُ السَّيْفِ فِضَّةً
ہود کے نانا مزیدة کہتے ہیں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن جب شہر میں داخل ہوئے تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تلوار پر سونا اور چاندی تھا طالب جو اس حدیث کے ایک راوی ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے استاد سے پوچھا کہ چاندی کس جگہ تھی انہوں نے فرمایا کہ تلوار کا دستہ چاندی کا تھا۔
Hazrat Mazeedah bin Malik, the (maternal) grandfather of Hud says that when the Prophet of Allah sallallahu alaihe wasallam entered Makkah on the day it was conquered, his sword had gold and silver on it.
Talib who is one of the narrators of this hadith says that he asked the ustaadh, "On which part of the sword was the silver?"
He replied, "The cap of the grip handle was made of silver."