بیع کے وقت جو یہ کہے کہ اسمیں دھوکہ نہیں اس کا بیان
راوی: عبداللہ بن مسلمہ , مالک , عبداللہ بن دینار , ابن عمر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا ذَکَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبَيْعِ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ فَکَانَ الرَّجُلُ إِذَا بَايَعَ يَقُولُ لَا خِلَابَةَ
عبداللہ بن مسلمہ، مالک، عبداللہ بن دینار، ابن عمر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شخص نے ذکر کیا کہ انہیں بیع اور خرید و فروخت میں دھوکہ ہو جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ جب تم خرید و فروخت کرو تو کہہ دیا کرو کہ دھوکہ نہیں چلے گا چنانچہ وہ شخص جب بھی بیع وغیرہ کرتے تو کہتے کہ دھوکہ نہیں ہے۔