شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 117

حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی رفتار کا ذکر

راوی:

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ مَوْلَی غُفْرَةَ قَالَ أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ مِنْ وَلَدِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ کَانَ عَلِيٌّ إِذَا وَصَفَ النَّبِيَّ صلی الله عليه وسلم قَالَ کَانَ إِذَا مَشَی تَقَلَّعَ کَأَنَّمَا يَنْحَطُّ مِنْ صَبَبٍ

ابراہیم بن محمد کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر فرماتے تو یہ فرماتے تھے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے تھے تو ہمت اور قوت سے پاؤں اٹھاتے (عورتوں کی طرح سے پاؤں زمین سے گھسیٹ کر نہیں چلتے تھے۔ چلنے میں تیزی اور قوت کے لحاظ سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ) گویا اونچائی سے اتر رہے ہیں ۔

Ebrahim bin Muhammad says: "When 'Ali Radiyallahu 'Anhu described Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam, he used to say: Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam walked, he lifted his leg with vigour. He did not drag his feet on the ground like women do. When he walked, because of the speed and force of the legs, it seemed as if he was descending from a high place".

یہ حدیث شیئر کریں