باب اس متعلق کہ پریشانی کے وقت کیا پڑھے
راوی: ابوسلمہ یحیی بن مغیرة مخزومی مدینی , ابن ابی فدیک , ابراہیم بن معجل , مقبری , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَی بْنُ الْمُغِيرَةِ الْمَخْزُومِيُّ الْمَدِينِيُّ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا أَهَمَّهُ الْأَمْرُ رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَی السَّمَائِ فَقَالَ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ وَإِذَا اجْتَهَدَ فِي الدُّعَائِ قَالَ يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ
ابوسلمہ یحیی بن مغیرة مخزومی مدینی، ابن ابی فدیک، ابراہیم بن معجل، مقبری، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی وجہ سے سخت فکر میں مبتلا ہوتے تو آسمان کی طرف سر اٹھا کر کہتے سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ اور جب دعا میں زیادہ کوشش فرماتے تو کہتے یاحی یاقیوم۔ یہ حدیث غریب ہے۔
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that when the Prophet (SAW) was worried about some affair, he would raise his head towards the heaven and say:
Glorified is Allah, the mighty.
And when he was assiduous about the prayer, he would say:
O The Ever-Living, 0 the Self-Subsisting.
——————————————————————————–