شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 136

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روٹی کا ذکر

راوی:

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ هِلاَلِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ عِکْرِمَةَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم يَبِيتُ اللَّيَالِيَ الْمُتَتَابِعَةَ طَاوِيًا هُوَ وَأَهْلُهُ لا يَجِدُونُ عِشَائً وَکَانَ أَکْثَرُ خُبْزِهِمْ خُبْزَ الشَّعِيرِ

ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے گھر والے کئی کئی رات پے درپے بھوکے گذار دیتے تھے کہ رات کو کھانے کے لئے کچھ موجود نہیں ہوتا تھا اور اکثر غذا آپ کی جو کی روٹی ہوتی تھی گو کبھی کبھی گہیوں کی روٹی بھی مل جاتی تھی ۔

lbn 'Abbaas Radiyallahu 'Anhu reports that: "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam and his family spent many consecutive nights without food, because there would be no supper. The bread of Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam was mostly made of barley". (Sometimes bread made of wheat was also available).

یہ حدیث شیئر کریں