شمائل ترمذی ۔ جلد اول ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان ۔ حدیث 137

حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روٹی کا ذکر

راوی:

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْحَنَفِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ أَنَّهُ قِيلَ لَهُ أَکَلَ رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم النَّقِيَّ يَعْنِي الْحُوَّارَی فَقَالَ سَهْلٌ مَا رَأَی رَسُولُ اللهِ صلی الله عليه وسلم النَّقِيَّ حَتَّی لَقِيَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ تَعَالَی فَقِيلَ لَهُ هَلْ کَانَتْ لَکُمْ مَنَاخِلُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم قَالَ مَا کَانَتْ لَنَا مَنَاخِلُ قِيلَ کَيْفَ کُنْتُمْ تَصْنَعُونَ بِالشَّعِيرِ قَالَ کُنَّا نَنْفُخُهُ فَيَطِيرُ مِنْهُ مَا طَارَ ثُمَّ نَعْجِنُهُ

سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کسی نے پوچھا کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی سفید میدہ کی روٹی بھی کھائی ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اخیر عمر تک کبھی میدہ آیا بھی نہیں ہوگا۔ پھر سائل نے پوچھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تم لوگوں کے یہاں چھلنیاں تھیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ نہیں تھیں سائل نے پوچھا کہ پھر جو کی روٹی کیسے پکاتے تھے؟ (چونکہ اس میں تنکے وغیرہ زیادہ ہوتے ہیں) سہل نے فرمایا کہ اس آٹے میں پھونک مار لیا کرتے جو موٹے موٹے تنکے ہوتے تھے وہ اڑ جاتے تھے۔ باقی گوندھ لیتے تھے

Someone asked Sahl bin Sa'd Radiyallahu 'Anhu "Did Rasulullah Sallailahu 'Alayhi Wasallam ever eat bread made of white (fine) flour?" He replied: White flour may not have come before Rasulullah Sallailahu 'Alayhi Wasallam till his last days". The questioner then asked: "Did you people use sieved flour in the time of Rasulullah Sallailahu 'Alayhi Wasallam?"
He replied: "No, it was not". The questioner then asked: "How was bread from barley prepared?" (because it has more particles in it). Sahl Radiyallahu Anhu replied: "We used to blow into the flour and the big particles flew out. The rest was made into dough".

یہ حدیث شیئر کریں