حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی روٹی کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يُونُسَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ مَا أَکَلَ نَبِيُّ اللهِ عَلَی خِوَانٍ وَلا فِي سُکُرَّجَةٍ وَلا خُبِزَ لَهُ مُرَقَّقٌ قَالَ فَقُلْتُ لِقَتَادَةَ فَعَلامَ کَانُوا يَأْکُلُونَ قَالَ عَلَی هَذِهِ السُّفَرِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ يُونُسُ هَذَا الَّذِي رَوَی عَنْ قَتَادَةَ هُوَ يُونُسُ الإِسْکَافُ
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی کھانا میز پر تناول نہیں فرمایا نہ چھوٹی طشتریوں میں نوش فرمایا نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے کبھی چپاتی پکائی گئی ۔ یونس کہتے ہیں میں نے قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا کہ پھر کھانا کس چیز پر رکھ کر کھاتے تھے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہی چمڑے کے دسترخوان پر۔
Anas Radiyallahu 'Anhu reports that.. "Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam never ate food from a table, nor from small plates, nor was chapaati (a type of thin bread) ever made for him. Yunus Radiyallahu 'Anhu says, I asked Qataadah: 'Then on what did Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam put and eat his food'?'. He replied: on this leather dastarkhaan"'.