صحیح بخاری ۔ جلد سوم ۔ فرائض کی تعلیم کا بیان ۔ حدیث 1678

بیٹیوں کی موجودگی میں بہنیں جو عصبہ ہیں ان کی میراث کا بیان

راوی: بشر بن خالد , محمد بن جعفر , شعبہ , سلیمان , ابراہیم , اسود

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ قَالَ قَضَی فِينَا مُعَاذُ بْنُ جَبَلٍ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النِّصْفُ لِلْابْنَةِ وَالنِّصْفُ لِلْأُخْتِ ثُمَّ قَالَ سُلَيْمَانُ قَضَی فِينَا وَلَمْ يَذْکُرْ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

بشر بن خالد، محمد بن جعفر، شعبہ، سلیمان، ابراہیم، اسود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمارے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں حکم دیا کہ بیٹی کے لئے نصف اور بہن کے لئے نصف ہے پھر سلیمان نے بیان کیا کہ انہوں نے ہمارے لئے فیصلہ کیا (لیکن) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کا ذکر نہیں کیا۔

Narrated Al-Aswad:
Mu'adh bin Jabal gave this verdict for us in the lifetime of Allah's Apostle. One-half of the inheritance is to be given to the daughter and the other half to the sister. Sulaiman said: Mu'adh gave a verdict for us, but he did not mention that it was so in the lifetime of Allah's Apostle.

یہ حدیث شیئر کریں