ولاء اس کے لئے ہے جو آزاد کرے۔ اور لقیط کی میراث کا بیان حضرت عمر نے کہا لقیط آزاد ہے
راوی: حفص بن عمر , شعبہ , حکم , ابراہیم , اسود , عائشہ
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَکَمِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِيهَا فَإِنَّ الْوَلَائَ لِمَنْ أَعْتَقَ وَأُهْدِيَ لَهَا شَاةٌ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ قَالَ الْحَکَمُ وَکَانَ زَوْجُهَا حُرًّا وَقَوْلُ الْحَکَمِ مُرْسَلٌ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَأَيْتُهُ عَبْدًا
حفص بن عمر، شعبہ، حکم، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں نے بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خریدنا چاہا تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خرید لو کہ ولاء اسی کے لئے جو آزاد کرے اور بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایک بکری بھیجی گئی تو آپ نے فرمایا کہ وہ اس کے لئے صدقہ ہے اور ہمارے لئے ہدیہ ہے، حکم کا بیان ہے کہ بریرہ کا شوہر آزاد تھا اور حکم کا قول مرسل ہے ابن عابس نے کہا کہ میں نے اس کو غلام دیکھا۔
Narrated 'Aisha:
I bought Barira (a female slave). The Prophet said (to me), "Buy her as the Wala' is for the manumitted." Once she was given a sheep (in charity). The Prophet said, "It (the sheep) is a charitable gift for her (Barira) and a gift for us." Al-Hakam said, "Barira's husband was a free man." Ibn 'Abbas said, 'When I saw him, he was a slave."