سائبہ کی میراث کا بیان
راوی: موسیٰ , ابوعوانہ , منصور , ابراہیم , اسود
حَدَّثَنَا مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ لِتُعْتِقَهَا وَاشْتَرَطَ أَهْلُهَا وَلَائَهَا فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي اشْتَرَيْتُ بَرِيرَةَ لِأُعْتِقَهَا وَإِنَّ أَهْلَهَا يَشْتَرِطُونَ وَلَائَهَا فَقَالَ أَعْتِقِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ أَوْ قَالَ أَعْطَی الثَّمَنَ قَالَ فَاشْتَرَتْهَا فَأَعْتَقَتْهَا قَالَ وَخُيِّرَتْ فَاخْتَارَتْ نَفْسَهَا وَقَالَتْ لَوْ أُعْطِيتُ کَذَا وَکَذَا مَا کُنْتُ مَعَهُ قَالَ الْأَسْوَدُ وَکَانَ زَوْجُهَا حُرًّا قَوْلُ الْأَسْوَدِ مُنْقَطِعٌ وَقَوْلُ ابْنِ عَبَّاسٍ رَأَيْتُهُ عَبْدًا أَصَحُّ
موسی ، ابوعوانہ، منصور، ابراہیم، اسود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو آزاد کرنے کے لئے خریدنا چاہا اور اس کے مالکوں نے اس کے لئے ولاء کی شرط اپنے لئے کرلی، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو آزاد کرنے کے لئے خریدنا چاہتی ہوں اور اس کے مالک اس کی ولاء کی شرط اپنے لئے کرتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ (خرید کر) اس کو آزاد کردو اس لئے کہ ولاء تو اسی کے لئے جو آزاد کرے یا آپ نے فرمایا کہ قیمت دے، اسود کا بیان ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس کو خرید کر آزاد کر دیا پھر انہوں نے بریرہ (کو شوہر کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے) کا اختیار دیا تو بریرہ نے اپنی ذات کو اختیار کیا اور کہا کہ اگر مجھے اتنی رقم دی جاتی تو میں بھی اس کے ساتھ نہ رہتی، اسود نے کہا کہ اس کا شوہر آزاد تھا، اسود کا قول منقطع ہے اور ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کا قول کہ میں نے اس کو غلام دیکھا زیادہ صحیح ہے۔
Narrated Al-Aswad:
'Aisha bought Barira in order to manumit her, but her masters stipulated that her Wala' (after her death) would be for them. 'Aisha said, "O Allah's Apostle! I have bought Barira in order to manumit her, but her masters stipulated that her Wala' will be for them." The Prophet said, "Manumit her as the Wala is for the one who manumits (the slave)," or said, "The one who pays her price." Then 'Aisha bought and manumitted her. After that, Barira was given the choice (by the Prophet) (to stay with her husband or leave him). She said, "If he gave me so much and so much (money) I would not stay with him." (Al-Aswad added: Her husband was a free man.) The sub-narrator added: The series of the narrators of Al-Aswad's statement is incomplete. The statement of Ibn Abbas, i.e., when I saw him he was a slave, is more authentic.