اس امر کا بیان کہ عورت ولاء کی مستحق ہوگی۔
راوی: حفص بن عمر , ہمام , نافع , ابن عمر
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ أَرَادَتْ عَائِشَةُ أَنْ تَشْتَرِيَ بَرِيرَةَ فَقَالَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّهُمْ يَشْتَرِطُونَ الْوَلَائَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اشْتَرِيهَا فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
حفص بن عمر، ہمام، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو خرید نے کا ارادہ کیا تو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ وہ لوگ ولاء کی شرط اپنے لئے کرتے ہیں تو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اسکوخرید لو اس لئے کہ ولاء اسی کے لئے جو اس کو آزاد کرے۔
Narrated Ibn Umar:
When Aisha intended to buy Barira, she said to the Prophet, "Barira's masters stipulated that they will have the Wala." The Prophet said (to Aisha), "Buy her, as the Wala is for the one who manumits."