حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سالن کا ذکر
راوی:
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلابَةَ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ کُنَّا عِنْدَ أَبِي مُوسَی الأَشْعَرِيِّ فَأُتِيَ بِلَحْمِ دَجَاجٍ فَتَنَحَّی رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ فَقَالَ مَا لَکَ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُهَا تَأْکُلُ شَيْئًا فَحَلَفْتُ أَنْ لا آکُلَهَا قَالَ ادْنُ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صلی الله عليه وسلم يَأْکُلُ لَحْمَ دَجَاجٍ
زہدم کہتے ہیں کہ میں حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس تھا ان کے پاس کھانے میں مرغی کا گوشت آیا مجمع میں سے ایک آدمی پیچھے ہٹ گیا ابوموسیٰ نے اس سے ہٹنے کی وجہ دریافت کی اس نے عرض کیا کہ میں نے مرغی کو گندگی کھاتے دیکھا ہے اس لئے میں نے مرغی نہ کھانے کی قسم کھا رکھی ہے۔ حضرت ابوموسیٰ نے فرمایا کہ آؤ اور بے تکلف کھاؤ میں نے خود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو مرغی کا گوشت نوش فرماتے دیکھا اگر ناجائز یا نا پسند ہوتی تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کیسے تناول فرماتے ۔
Zahdam Al-Jarmi RA.says that we were present in the assembly of abu Musa Ash'ari Radiyallahu 'Anhu. Fowl meat was served for food. A, person from among those present, moved back. Abu Musa Radiyalahu 'Anhu asked him the reason (for doing so). He replied 'I had seen the fowl eat something (dirty) so I swore an oath that I wil not eat it'. Abu Musa Radiyallahu 'Anhu said: 'In that case, I had seen Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam eat the meat of a fowl' (come and partake of it without fear. If it was not permissible or disliked, how did Sayyidina Rasulullah Sallallahu 'Alayhi Wasallam eat it).