سبحان اللہ کہنے کی فضیلت ۔
راوی: ابوبکر بن ابی شیبہ , محمد بن بشر , مسعر , محمد بن عبدالرحمن , ابی رشدین , ابن عباس , جویریہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي رِشْدِينَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ جُوَيْرِيَةَ قَالَتْ مَرَّ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ صَلَّی الْغَدَاةَ أَوْ بَعْدَ مَا صَلَّی الْغَدَاةَ وَهِيَ تَذْکُرُ اللَّهَ فَرَجَعَ حِينَ ارْتَفَعَ النَّهَارُ أَوْ قَالَ انْتَصَفَ وَهِيَ کَذَلِکَ فَقَالَ لَقَدْ قُلْتُ مُنْذُ قُمْتُ عَنْکِ أَرْبَعَ کَلِمَاتٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ وَهِيَ أَکْثَرُ وَأَرْجَحُ أَوْ أَوْزَنُ مِمَّا قُلْتِ سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَا نَفْسِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ کَلِمَاتِهِ
ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشر، مسعر، محمد بن عبدالرحمن ، ابی رشدین، ابن عباس، حضرت جویریہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صبح کی نماز کے وقت یا صبح کی نماز کے بعد ان کے پاس سے گزرے۔ یہ ذکر اللہ میں مشغول تھیں۔ جب دن چڑھ گیا یا دوپہر ہوگئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس تشریف لائے۔ یہ اسی حالت میں (ذکر اللہ میں) مشغول تھیں۔ فرمایا تمہارے پاس سے جانے کے بعد میں نے یہ چار کلمات تین بار کہے۔ وہ تمہارے ذکر سے بڑھ کر اور وزنی اور بھاری ہیں سُبْحَانَ اللَّهِ عَدَدَ خَلْقِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ رِضَا نَفْسِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ زِنَةَ عَرْشِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ مِدَادَ کَلِمَاتِهِ ۔
It was narrated that Juwairiyah said: "The Messenger of Allah(saw) passed by her when he prayed the morning prayer, or after he prayed the morning prayer, and she was remembering Allah. He came back when the sun had risen”- or he(one of the narrators) said, “at midday and she was still doing that. He said: ‘I have said four words, three times, since I left you, and the are greater and weigh more heavily than what you have said. They are: Subhan-Allahi ‘adada khalqihi, Subhan-Allahi rida nafsihi, Subhan-Allahi midada kalimatihi (Glory is to Allah, as much as the number of His creation, glory is to Allah as much as pleases Him, glory is to Allah as much as the weight of His Throne, glory is to Allah as much as the ink of His words)’.” (Sahih)