شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنے کا بیان، حسن نے کہا جس نے اپنی بہن سے زنا کیا اسے زنا کی ہی حد لگے گی
راوی: محمد بن مقاتل , عبداللہ بن یونس , ابن شہاب , ابوسلمہ بن عبدالرحمن جابر بن عبداللہ انصاری
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ أَخْبَرَنَا يُونُسُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَسْلَمْ أَتَی رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَحَدَّثَهُ أَنَّهُ قَدْ زَنَی فَشَهِدَ عَلَی نَفْسِهِ أَرْبَعَ شَهَادَاتٍ فَأَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَ وَکَانَ قَدْ أُحْصِنَ
محمد بن مقاتل، عبداللہ بن یونس، ابن شہاب، ابوسلمہ بن عبدالرحمن حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبداللہ انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ قبیلہ اسلم کا ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے بیان کیا کہ میں نے زنا کیا ہے اور اپنے آپ پر چار شہادتیں دیں (یعنی چار مرتبہ اپنے گناہ کا اعتراف کیا) اس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سنگسار کرنے کا حکم دیا تو وہ سنگسار کیا گیا اور وہ شادی شدہ تھا۔
Narrated Jabir bin Abdullah Al-Ansari:
A man from the tribe of Bani Aslam came to Allah's Apostle and Informed him that he had committed illegal sexual intercourse and bore witness four times against himself. Allah's Apostle ordered him to be stoned to death as he was a married Person.